نظم
اسلامی
بچے کی دعا
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میریزندگی شمع کی صورت ہو خدایا میریدور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائےہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائےہو مرے دم سے یوں ہی میرے وطن کی زینتجس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینتزندگی ہو مری پروانے کی صورت یا ربعلم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا ربہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنادرد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنامرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کونیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو
— علامہ اقبال
تبصرے (0)
تبصرہ اور داد دینے کے لیے لاگ ان کریں
سب سے پہلے داد دیں!