قرآنی آیاتتمہارے رب نے فرمایا: مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔#دعا و عبادت— سورۃ غافر، آیت ۶۰ (مفہوم)
قرآنی آیات اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو، اور ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو، اور نہ ایک دوسرے کی غیبت کرو۔— سورۃ الحجرات، آیت ۱۲ (مفہوم)
قرآنی آیات اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی دے، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔— سورۃ البقرہ، آیت ۲۰۱ (مفہوم)
قرآنی آیات پس تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد رکھوں گا، اور میرا شکر ادا کرو اور ناشکری نہ کرو۔#شکر— سورۃ البقرہ، آیت ۱۵۲ (مفہوم)
قرآنی آیات اور نیکی اور پرہیزگاری میں ایک دوسرے کی مدد کرو، اور گناہ اور زیادتی میں مدد نہ کرو۔— سورۃ المائدہ، آیت ۲ (مفہوم)